0
Friday 28 Jun 2019 22:50

مریم نواز کے کراچی میں استقبال کیلئے لیگی کمیٹیاں تشکیل

مریم نواز کے کراچی میں استقبال کیلئے لیگی کمیٹیاں تشکیل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اضلاع کے صدور، جنرل سیکریٹریز کا اجلاس انچارج سندھ مسلم لیگ ہاﺅس و سینئر رہنماء ضلع ایسٹ کے صدر سید نثار شاہ کی زیر صدارت میں کراچی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر سید نثار شاہ نے کیپٹن (ر) صفدر کے حالیہ کراچی دورے کے حوالے سے بریفنگ دی اور مریم نواز کے کراچی دورے کیلئے استقبالیہ اور جلسے کی تیاریوں کیلئے ضلعی صدور، جنرل سیکریٹریز کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، تاکہ مریم نواز کے شایان شان ایک بڑے جلسے کا اہتمام کیا جائے۔ اس سلسلے میں مختلف علاقائی صدور اور جنرل سیکریٹریز نے ورکرز کی خصوصی کمیٹیاں تشکیل دیں، جو اس سلسلے میں عوام میں رائے عامہ ہموار کرسکیں، جلسہ کی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 802091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش