QR CodeQR Code

بھارتی وزیر داخلہ کی دلیل میں کوئی وزن نہیں ہے، عمر عبداللہ

29 Jun 2019 12:41

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ وزیر داخلہ کی اس دلیل سے جموں کشمیر کے لوگوں کو ایک منتخب حکومت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے پارلیمنٹ میں بیان کہ جموں کشمیر میں زیادہ مرتبہ کانگریس کے دور حکومت میں صدر راج نافذ رہا ہے، کے ردعمل میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ وزیر داخلہ کی اس دلیل سے جموں کشمیر کے لوگوں کو ایک منتخب حکومت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا ہے۔ عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیر خزانہ کی دلیل یہ ہے کہ چونکہ کانگریس نے سب سے زیادہ مرتبہ دفعہ 356 کا استعمال کیا ہے لہٰذا مودی حکومت جموں کشمیر کے لوگوں کو منتخب حکومت سے محروم رکھنے میں حق بجانب ہے، یہ ایک ناقابل قبول دلیل ہے۔


خبر کا کوڈ: 802105

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802105/بھارتی-وزیر-داخلہ-کی-دلیل-میں-کوئی-وزن-نہیں-ہے-عمر-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org