QR CodeQR Code

ٹرمپ کی شمالی کوریا کے سربراہ کو ملاقات کی دعوت

29 Jun 2019 08:37

امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ جی ٹوئنٹی اجلاس کے بعد جاپان سے جنوبی کوریا جا رہے ہیں اور اگر شمالی کوریا کے سربراہ چاہیں تو وہ سرحدی علاقہ میں انہیں ہیلو کہنے کے لئے مصافحہ کر سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ نے دورہ جنوبی کوریا کے موقع پر کم جانگ ان کو ڈی ملٹریزاڈ زون میں ملاقات کی دعوت دے دی ہے۔ شمالی اورجنوبی کوریا کے درمیان غیر فوجی علاقہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ اور جنوبی کوریا کے صدر کی پہلی ملاقات بھی ڈی ایم زیڈ پر ہوئی تھی۔ جبکہ امریکا کے صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے سربراہ سے ہنوئی میں ایک ملاقات کر چکے ہیں۔ تاہم دونوں ملکوں کے تعلقات میں نمایاں بہتری نہیں لائی جا سکی۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ جی ٹوئنٹی اجلاس کے بعد جاپان سے جنوبی کوریا جا رہے ہیں اور اگر شمالی کوریا کے سربراہ چاہیں تو وہ سرحدی علاقہ میں انہیں ہیلو کہنے کے لئے مصافحہ کر سکتے ہیں۔ جنوبی کوریا کا کہنا ہےکہ ایٹمی ہتھیار ختم کرنے سے پہلے شمالی کوریا پابندیوں کا خاتمہ چاہتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 802109

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802109/ٹرمپ-کی-شمالی-کوریا-کے-سربراہ-کو-ملاقات-دعوت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org