0
Saturday 29 Jun 2019 19:08

عقائد تشیع واضح اور اسلام کا روشن چہرہ ہیں، اتحاد امت ہمیشہ ہماری پالیسی رہی ہے، علامہ ساجد نقوی

عقائد تشیع واضح اور اسلام کا روشن چہرہ ہیں، اتحاد امت ہمیشہ ہماری پالیسی رہی ہے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی قیادت میں صوبائی کابینہ کے وفد نے علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور ان سے رہنمائی لی۔ ملاقات میں صوبائی جنرل سیکرٹری جعفر عباس نقوی، مولانا غلام قاسم جعفری، سید ہادی ہمدانی ایڈووکیٹ اور اظہار بخاری بھی شامل تھے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے، ملکی معیشت کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے، آنیوالے دنوں میں معاشی حالات مزید خراب ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

بجٹ میں بھی سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے اور خاص طور پر آئی ایم ایف کا کردار قابل تشویش ہے، جس پر لوگوں میں پریشانی پائی جاتی ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ اتحاد امت ہمیشہ ہماری پالیسی رہی ہے، عقائد تشیع واضح اور اسلام کا روشن چہرہ ہیں، استعماری طاقتیں چاہتی ہیں کہ انتشار پیدا کریں، مگر ہم تفریق پیدا نہیں ہونے دیں گے۔ دریں اثناء شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس آج 30 جون بروز اتوار صبح 10 بجے لاہور میں علامہ سبطین سبزواری کی زیر صدارت طلب کر لیا گیا ہے، جس میں ضلعی تنظیم نو، سیاسی صورتحال اور فتنہ نصیریت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 802110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش