QR CodeQR Code

لاہور، جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ کے گھر کے باہر ہوائی فائرنگ

29 Jun 2019 08:51

جامعہ پنجاب میں طلبہ تنظیموں کے تصادم سے متعلق حافظ سلمان بٹ کے گھر اجلاس جاری تھا کہ اچانک ڈھول بجاتے ہوئے کچھ لوگ آگئے، حافظ سلمان بٹ کے مطابق اُنہوں نے اُن لوگوں کو گھر سے تھوڑا آگے جانے کی درخواست کی جس پر تکرار شروع ہوگئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ سلمان بٹ کے گھر کے باہر رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ، حافظ سلمان بٹ کے گھر جامعہ پنجاب میں طلبہ تنظیموں کی چپقلش سے متعلق اجلاس جاری تھا۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ پنجاب میں طلبہ تنظیموں کے تصادم سے متعلق حافظ سلمان بٹ کے گھر اجلاس جاری تھا کہ اچانک ڈھول بجاتے ہوئے کچھ لوگ آگئے، حافظ سلمان بٹ کے مطابق اُنہوں نے اُن لوگوں کو گھر سے تھوڑا آگے جانے کی درخواست کی، جس پر تکرار شروع ہوگئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ حافظ سلمان بٹ نے واقعہ کیخلاف تھانہ گلشن اقبال میں درخواست جمع کروا دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 802111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802111/لاہور-جماعت-اسلامی-کے-رہنما-حافظ-سلمان-بٹ-گھر-باہر-ہوائی-فائرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org