0
Saturday 29 Jun 2019 10:33

بھارتی افواج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے، چوہدری یاسین

بھارتی افواج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے، چوہدری یاسین
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر اور بھارت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے معاملات پر کشمیری قیادت کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرے، پاکستان ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ہمارا وکیل ہے۔ وہ آج یہاں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی.مرتکب ہو رہی ہے، حریت قیادت کے خلاف بےبنیاد مقدمات قائم کر کے ان کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی میں مصروف عمل کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی انتخابات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم میں شدت آ گئی ہے، تحریک آزادی کشمیر نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے جو روزانہ جانوں کی قربانی دے کر اس تحریک کو جلا بخش رہے ہیں اور ہمارا ایمان ہے کہ کشمیریوں کی ان قربانیوں اور ان کی لازوال جدوجہد کے نتیجہ میں آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے استحکام کے لئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے بھارتی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کی سیاسی قیادت اور عوام مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 802113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش