0
Saturday 29 Jun 2019 10:59

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری تنظیمی دورے پر سکردو پہنچ گئے

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری تنظیمی دورے پر سکردو پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری تنظیمی دورے پر سکردو پہنچ گئے۔ سکردو ایئرپورٹ پر ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سیکرٹری جنرل سید علی رضوی، شیخ احمد علی نوری، ایم ڈبلیو ایم ڈسٹرکٹ سکردو کے جنرل سیکرٹری شیخ ذیشان اور دیگر علماء نے ان کا استقبال کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ علامہ شبیر حسین بخاری اور آصف ایڈووکیٹ بھی موجود ہیں، راجہ ناصر عباس ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے صوبائی کنونشن میں شرکت کرینگے اور مختلف شخصیات سے ملاقات کرینگے، صوبائی کنونشن میں نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے علاوہ تنظیمی معاملات پر بحث ہوگی، علامہ ناصر عباس اتوار کے روز ڈیل آف سنچری کے موضوع پر منعقد ہونے والی اہم تقریب سے خطاب بھی کرینگے۔
 
خبر کا کوڈ : 802122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش