0
Saturday 29 Jun 2019 11:09

عمران خان 20 جولائی کو 5 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے

عمران خان 20 جولائی کو 5 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان 20 جولائی کو 5 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بھی امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے جس دوران دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 802129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش