0
Saturday 29 Jun 2019 11:15

محمد حسیب خان آئندہ تین سال کیلئے ایم ڈبلیو ایم ضلع ساہیوال کے سیکرٹری جنرل منتخب

محمد حسیب خان آئندہ تین سال کیلئے ایم ڈبلیو ایم ضلع ساہیوال کے سیکرٹری جنرل منتخب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ساہیوال کی ضلعی شورٰی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محمد حسیب خان کو بھاری اکثریت سے آئندہ تین سال کے لئے ضلع کا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر مولانا سید حسن رضا ہمدانی نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔ صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالخالق اسدی نے شرکاء سے خطاب کیا۔ واضح رہے کہ اجلاس میں مقامی رہنماؤں کے علاوہ صوبائی کابینہ کے رکن رائے ناصر علی نے بھی شرکت کی۔ یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم وسطی پنجاب کی تنظیم نو کے بعد مختلف اضلاع میں نئے سیکرٹری جنرلز کے انتخاب کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 802131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش