0
Saturday 29 Jun 2019 11:24

سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، نیب کی اجازت کے بعد روانہ

سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، نیب کی اجازت کے بعد روانہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود گذشتہ رات 2 بجے غیر ملکی ائیرلائن سے امریکا جارہے تھے، لیکن ایف آئی اے حکام نے انہیں ائیرپورٹ پر روک لیا اور کچھ دیر بعد واپس گھر جانے کی اجازت دے دی۔ ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا مشہود کا نام بلیک میں شامل تھا اور اسی بناء پر انہیں بیرون ملک روانگی سے روکا گیا ہے۔ دوسری جانب اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، چار گھنٹے تک بغیر وجہ کے ائیرپورٹ پر روکا گیا، امریکا جارہا تھا کہ بتایا گیا کہ نام بلیک لسٹ میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا بتایا گیا کہ نیب حکام نے نام بلیک لسٹ میں شامل کرایا ہے، ائیرپورٹ پر دو گھنٹے بعد ایک نیب افسر سے رابطہ ہوا، نیب افسر نے کہا کیوں روکا اوپر سے پوچھ کر بتاتا ہوں، صبح فلائٹ جانے کے بعد بتایا گیا کہ آپ جا سکتے ہیں، میرے خلاف کوئی چارجز نہیں ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 802132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش