QR CodeQR Code

قبائلی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر منتقلی کا اعلامیہ جاری

29 Jun 2019 12:41

اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیبر کا دفتر پشاور کینٹ سے جمرود اور ڈی سی اورکزئی کا دفتر ہنگو سے کلایہ منتقل کرنیکا حکم دیا گیا ہے۔ اسیطرح ڈی سی جنوبی وزیرستان کا دفتر ٹانک سے وانا منتقل کرنے کا حکم ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر متعلقہ اضلاع میں منتقلی کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیبر، اورکزئی اور جنوبی وزیرستان کے دفاتر متعلقہ اضلاع میں منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیبر کا دفتر پشاور کینٹ سے جمرود اور ڈی سی اورکزئی کا دفتر ہنگو سے کلایہ منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی سی جنوبی وزیرستان کا دفتر ٹانک سے وانا منتقل کرنے کا حکم ہوا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے تمام دفاتر 3 ماہ کے اندر متعلقہ اضلاع میں منتقل کرنے کا عمل مکمل کیا جائے۔ صوبائی حکومت کے مطابق یہ فیصلہ قبائلی اضلاع میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 802144

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802144/قبائلی-اضلاع-کے-ڈپٹی-کمشنرز-دفاتر-منتقلی-کا-اعلامیہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org