0
Saturday 29 Jun 2019 13:23

افغان مہاجرین کے قیام میں ایک سال کی توسیع

افغان مہاجرین کے قیام میں ایک سال کی توسیع
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پاکستان میں موجود 14 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں مزید ایک سال، جبکہ افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے مہاجرین کے قیام میں 4 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزارت سفیران اور سرحدی امور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کو سمری ارسال کی گئی تھی جس میں درخواست کی گئی تھی کہ پاکستان، افغانستان اور ایران پر مشتمل سہ فریقی معاہدے کے تحت پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کی جائے، جس پر کابینہ نے منظوری دیتے ہوئے پروف آف رجسٹریشن کا رڈز رکھنے والے افغان مہاجرین کے قیام میں آئندہ سال جون 2020ء تک کیلئے، جبکہ افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے قیام میں 31 اکتوبر تک توسیع دیدی۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان گذشتہ چند سالوں سے مسلسل رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع دے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 802146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش