QR CodeQR Code

پاراچنار، آئی ایس او کیجانب سے پری بورڈ امتحان نتیجے کی تقریب میں انعامات کی تقسیم

29 Jun 2019 17:24

تقریب کا اہتمام پوسٹ گریجویٹ کالج پاراچنار میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کیا گیا، جس میں مختلف سکولوں کے پرنسپلز اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ISO پشاور ڈویژن کے نائب صدر قاسم ضمیر جعفری، مینیجر سید کمال حسین، IGPS کے مظہر طوری، کوہسار سکول کے پرنسپل ابرار حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ طلباء اس معاشرے کا مستقبل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے پاراچنار میں کلاس نہم اور دہم کے پری بورڈ امتحان میں بہترین پوزیشن ہولڈرز میں لیپ ٹاپ، نقد انعامات، شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ گذشتہ ہفتے پاراچنار میں جماعت نہم و دہم کے طلبہ کیلئے آئی ایس او کیجانب سے پری بورڈ امتحان کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے درمیان انعامات نقسیم کئے گئے۔ اس حوالے سے تقریب کا اہتمام پوسٹ گریجویٹ کالج پاراچنار میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کیا گیا۔ جس میں مختلف سکولوں کے پرنسپلز اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ISO پشاور ڈویژن کے نائب صدر قاسم ضمیر جعفری، مینیجر سید کمال حسین، IGPS کے مظہر طوری، کوہسار سکول کے پرنسپل ابرار حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ طلباء اس معاشرے کا مستقبل ہے۔ چنانچہ معاشرے کی ترقی کیلئے طلباء کی رہنمائی نہایت ضروری ہے۔ تقریب کے آخر میں نہم و دہم پری بورڈ امتحان میں ٹاپ 10 پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں لیپ ٹاپ، شیلڈز، سرٹیفکیٹس اور نقد رقوم تقسیم کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 802148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802148/پاراچنار-آئی-ایس-او-کیجانب-سے-پری-بورڈ-امتحان-نتیجے-کی-تقریب-میں-انعامات-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org