0
Saturday 29 Jun 2019 14:43

صیہونی رژیم، بحرینی عوام کی نظر میں ایک غاصب دشمن کے علاوہ کچھ نہیں، جمعیت اسلامی وفاق ملی بحرین

صیہونی رژیم، بحرینی عوام کی نظر میں ایک غاصب دشمن کے علاوہ کچھ نہیں، جمعیت اسلامی وفاق ملی بحرین
اسلام ٹائمز۔ بحرینی ٹی وی کے "اللؤلؤۃ" چینل کی جمعے کے روز نشر ہونے والی رپورٹ کے مطابق بحرین کی واحد شیعہ نمائندہ سیاسی جماعت "جمعیت اسلامی وفاق ملی" نے بحرینی وزیر خارجہ "خالد بن احمد آل خلیفہ" کی طرف سے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل سے دوستانہ تعلقات استوار کرنے پر مبنی بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی وزیر خارجہ کے منہ سے جو کچھ نکلا ہے، شدید مذموم اور مکمل طور پر رد شدہ ہے۔ جمعیت اسلامی وفاق ملی نے بحرینی وزیر خارجہ کے غاصب صیہونی رژیم کی حمایت پر مبنی بیان کو بےسروپا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان بحرینی حکومت کی گوشہ نشینی اور بحرینی عوام سے اس کی جدائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جمعیت اسلامی وفاق ملی نے غاصب صیہونی حکمرانوں کی سخت ترین سکیورٹی میں بحرین آمد اور منامہ کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے کہا ہے کہ صیہونیوں کو فراہم کی جانے والی شدید سکیورٹی بحرینی عوام کے احتجاج اور غم و غصے سے صیہونی حکمرانوں پر طاری خوف کو ظاہر کرتی ہے۔

قبل ازیں بحرینی وزیر خارجہ نے ایک صیہونی اخبار "اسرائیل ٹائمز" کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ منامہ، اسرائیل کے ساتھ پرامن (دوستانہ) تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔ خالد بن احمد آل خلیفہ نے کہا تھا کہ تل ابیب (دنیا کے نقشے پر) موجود اور باقی ہے جبکہ یہ اسرائیل کا حق ہے کہ وہ بھی پرامن سرحدوں کا حامل ملک بن سکے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی امریکی سازشی منصوبے "صدی کی ڈیل" کے پہلے عملی قدم کے طور پر بحرین میں منگل اور بدھ کے روز منعقد ہونے والی "منامہ کانفرنس" پوری دنیا کے مسلمانوں خصوصاً فلسطین اور بحرین کے مسلمانوں کے وسیع احتجاج، دنیا بھر کی معروف اسلامی شخصیات کی کھلی مخالفت اور بعض عرب و اسلامی ممالک کی طرف سے کھلے بائیکاٹ کے سائے میں منعقد ہوئی، جبکہ بعض عرب سربراہانِ مملکت نے اپنی عوام کی مرضی کے خلاف اقدام اٹھاتے ہوئے اس کانفرنس میں شرکت کی، جس سے اُن کی حکومت اور عوام کے درمیان پہلے سے موجود فاصلوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 802155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش