QR CodeQR Code

وزیراعظم کا بابراعوان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

29 Jun 2019 15:26

بابر اعوان کو مشیر پارلیمانی امور بنایا جائے گا اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی کا قلمدان تبدیل کردیا جائے گا۔ آئین کے تحت کابینہ میں پانچ مشیروں کو رکھنے کی گنجائش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے بابر اعوان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعوان کو مشیر پارلیمانی امور بنایا جائے گا اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی کا قلمدان تبدیل کردیا جائے گا۔ آئین کے تحت کابینہ میں پانچ مشیروں کو رکھنے کی گنجائش ہے اور اس وقت حفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین، ملک امین اسلم، عبدالرزاق داود اور ارباب شہزاد مشیر کے عہدے پر کام کر رہے ہیں، بابراعوان کو مشیر کا عہدہ دینے کے لیے ایک مشیر کو مستعفی ہونا پڑے گا۔ واضح رہے کہ بابر اعوان اس سے پہلے بھی مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے پر فائز تھے تاہم وہ نندی پور کرپشن کیس میں نیب ریفرنس میں نام آنے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 802165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802165/وزیراعظم-کا-بابراعوان-کو-دوبارہ-کابینہ-میں-شامل-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org