0
Saturday 29 Jun 2019 18:25
عمران خان کا اوپر والا چیمبر خالی ہے

شہباز شریف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

شہباز شریف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ صحافی کے سوال پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلاتے؟ جس پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی فیصلہ کرچکی ہے کہ رانا تنویر حسین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین ہونگے، میں پارٹی کے فیصلے کا پابند ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ رانا تنویر کا نام چیئرمین پی اے سی کے لئے پارٹی نے دے دیا ہے، اسی وجہ سے پی اے سی میں نہیں جا رہا، پارٹی یہ بھی فیصلہ کرچکی ہے کہ خواجہ آصف پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، کسی خلائی مخلوق کو نہیں جانتا۔ قرآن کریم میں جنات کا ذکر آتا ہے۔ چنتخب کا لفظ اردو ڈکشنری میں ایڈ کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے ہی پتہ تھا عمران خان کا اوپر والا چیمبر خالی ہے، اب یوتھ بھی عمران خان کی کارکردگی دیکھ کر اپنی تسلی کر لے۔ حکومت ہٹانا ہو تو ان ہاؤس تبدیلی چاہیں گے یا مڈٹرم الیکشن کے سوال پر سابق وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ معیشت کو لگی بیماری کا علاج ان ہاؤس تبدیلی نہیں، نئے انتخابات ہیں، ان ہاؤس تبدیلی کی بجائے فریش مینڈیٹ کو ترجیح دیںگے، آئین میں مڈٹرم الیکشن کی گنجائش ہے، اپوزیشن کا فیصلہ تھا لاڈلے کو ایکسپوز ہونے دیں۔ مسلم لیگ نون کے صدر کا کہنا تھا کہ سب نے دیکھ لیا معیشت کی تباہی ہوئی، جمہوریت کی بقاء کیلئے سیاسی جماعتوں میں ایکا ہو پھر جمہوریت مضبوط ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان سے اچھے تعلقات ہیں ان کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 802195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش