0
Sunday 30 Jun 2019 21:05

اسمبلی انتخابات میں تاخیر اور صدر راج میں توسیع کا کوئی جواز نہیں ہے، علی محمد ساگر

اسمبلی انتخابات میں تاخیر اور صدر راج میں توسیع کا کوئی جواز نہیں ہے، علی محمد ساگر
اسلام ٹائمز۔ علی محمد ساگر نے جموں و کشمیر میں جاری صدر راج میں توسیع کو جمہوریت کے لئے سم قاتل قرار دیا۔ نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ مودی حکومت ایک طرف جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے دم بھر رہی ہے اور دوسری جانب ریاستوں پر نئی دہلی سے حکمرانی کرنے کے لئے نت نئے حربے اپنائے جارہے ہیں جو انتہائی افسوسناک اور تشویشناک امر ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کی شاندار جیت کے بعد عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ رابطہ مہم کے دوران حلقہ انتخاب رفیع آباد اور سوپور میں کنونشنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

این سی کے جنرل سیکرٹری نے اپنے خطاب کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے کشمیر میں مسلسل صدر راج نافذ کرکے یہاں کے عوام کو ایک جمہوری حکومت کے حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارتی وزیر داخلہ پارلیمنٹ میں پنچایتی، بلدیاتی اور پارلیمانی انتخابات کے پُرامن انعقاد کے دعوے کررہے ہیں اور دوسری جانب اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کے لئے مختلف بہانے پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 802220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش