0
Saturday 29 Jun 2019 21:08

علامہ عباس کمیلی دیندار، محب وطن اور اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، علامہ رضی جعفر نقوی

علامہ عباس کمیلی دیندار، محب وطن اور اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، علامہ رضی جعفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ سفینتہ المومنین ٹرسٹ کے زیر اہتمام علامہ عباس کمیلی اور شاعر اہلبیت پرویز نقوی کی یاد میں شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن روڈ میں منعقدہ مجلس ترحیم و تعزیتی اجتماع سے خطاب کے دوران علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ علامہ عباس کمیلی نیک سیرت، دیندار اور محب وطن ہونے کے ساتھ ساتھ اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، آپ نے پوری زندگی تبلیغ و ترویج اور مسلمانوں کی فلاح و بیداری کیلئے کام کیا، آپ کی رحلت سے جو خلاء پیدا ہوا وہ پر نہ ہوسکے گا، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ کے افکار و نظریات کو عام کیا جائے۔  انہوں نے علامہ حسن ظفر نقوی کے بھائی شاعر اہلبیت پرویز نقوی کی قومی و ملی شخصیات کو بھی سراہا اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ ان کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر تصور حسین عابدی، سید حسن اختر نقوی، علامہ عمار علی شاہ، اظہر علی خان، سجاد حسین، میر حفاظت رضوی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 802224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش