QR CodeQR Code

رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں دنیا بھر کے مسلمان متحد ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی

29 Jun 2019 21:13

ایک بیان میں خطیب مسجد باب العلم نے کہا کہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار چاہتے ہیں کہ امریکہ ایران پر حملے کرے، لیکن ان کا یہ منصوبہ کامیاب نہ ہوپائے گا اور کسی بھی جارحیت کیلئے مسلمانوں کو ہمیشہ کی طرح تیار پایا جائے گا، حملے کی صورت میں مسلم امہ متحد ہوکر اپنے مفاد کا تحفظ کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ خطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا یے کہ مسلمانوں کے خلاف امریکہ و اسرائیل، بھارت اور ان کے حمایتیوں کی جارحانہ پالیسیوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ مسلمان ترقی کریں اور جدید ٹیکنالوجی حاصل کی جائے، یہی وجہ ہے کہ آج ایران، فلسطین، شام، یمن، بحرین، عراق، نائجیریا اور دیگر اسلامی ممالک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار چاہتے ہیں کہ امریکہ ایران پر حملے کرے، ان کا یہ منصوبہ کامیاب نہ ہوپائے گا اور کسی بھی جارحیت کیلئے مسلمانوں کو ہمیشہ کی طرح تیار پایا جائیگا۔

علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ حملے کی صورت میں مسلم امہ متحد ہوکر اپنے مفاد کا تحفظ کریگی، اس سلسلے میں مسلمان متحد ہیں اور وہ اپنے اچھے برے کی تمیز رکھتے ہیں، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا کوئی بھی منصوبہ اتنی آسانی سے کامیاب نہیں ہوپائے گا جتنا کہ وہ سمجھ رہے ہیں، اس وقت رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں دنیا بھر کے مسلمان متحد ہیں۔


خبر کا کوڈ: 802225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802225/رہبر-معظم-آیت-اللہ-سید-علی-خامنہ-کی-قیادت-میں-دنیا-بھر-کے-مسلمان-متحد-ہیں-علامہ-شہنشاہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org