0
Saturday 29 Jun 2019 21:42

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 6 روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 6 روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی 6 روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے، ڈاکٹر عارف علوی کا گلگت کے ہوائی اڈے پر گورنر راجہ جلال حسین مقپون اور وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن، فورس کمانڈر  میجر جنرل احسان محمود خان، سپیکر فدا ناشاد، ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان، صوبائی وزراء سمیت اعلی سول و عسکری حکام نے استقبال کیا۔ ائیر پورٹ پر مختصر قیام کے بعد صدر مملکت شاہراہ قراقرم کے ذریعے ہنزہ کے لئے روانہ ہوئے، صدر مملکت ہنزہ جاتے ہوئے راکا پوشی ویوو پوائنٹ نگر میں رکے جہاں ڈاکٹر عارف علوی کا ڈپٹی کمشنر نگر حسین احمد رضا چوہدری نے استقبال کیا۔ صدر مملکت نے راکا پوشی وویو پوائنٹ میں سیاحوں سے ملاقات کی اور لوگوں سے گھل مل گئے۔ صدر  نے نگر کی قدرتی حسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں بے مثال خوبصورتی ہے، یہ علاقہ زمین پر جنت ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی ٹور دی خنجراب سائیکل ریس کی اختتامی تقریب میں شرکت کرینگے، یکم جولائی کو وہ سکردو روانہ ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 802227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش