QR CodeQR Code

ایک سال جاری امریکہ چین تجارتی جنگ ختم ہونیکا امکان

29 Jun 2019 22:26

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بھی بتایا کہ امریکا اور چین نے تجارتی مذاکرات کی بحالی پر بھی اتفاق کرلیا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چینی مصنوعات پر مزید محصولات عائد نہیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا اور چین کے درمیان ایک سال سے جاری تجارتی جنگ میں 'سیز فائر' پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ایک ڈیل پر اتفاق کا عندیہ دیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی جنگ ختم ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بھی بتایا کہ امریکا اور چین نے تجارتی مذاکرات کی بحالی پر بھی اتفاق کرلیا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چینی مصنوعات پر مزید محصولات عائد نہیں کریں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ایک سال سے جاری اس تجارتی جنگ کے دوران امریکا اور چین ایک دوسرے کی درآمدی مصنوعات پر اربوں ڈالر کے اضافی ٹیکس عائد کر چکے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 802235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802235/ایک-سال-جاری-امریکہ-چین-تجارتی-جنگ-ختم-ہونیکا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org