0
Sunday 30 Jun 2019 00:14

لکی مروت پولیس نے مسلح مقابلے کے بعد قاتل گرفتار کر لیا

لکی مروت پولیس نے مسلح مقابلے کے بعد قاتل گرفتار کر لیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں مفرور قاتل کو پولیس نے مسلح مقابلے کے بعد زندہ گرفتار کر لیا ہے۔ لکی مروت کے علاقے زنگی خیل میں دوستی سے انکار پر چارسدہ کے رہائشی لڑکے کو قتل کرنے والے ملزم کوفائرنگ کے زبردست تبادلے کے بعد اسلحہ سمیت گرفتار کیا۔ 15 سالہ عزیر خان کو ملزم عطاء اللہ نے چند یوم قبل 26 جون کو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جب وہ اپنی بہن کے گھر رہنے کے لئے زنگی خیل آیا ہوا تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت عبدالحئی کو خفیہ ذرائع سے ملزم عطاء اللہ کی زنگی خیل اور میلہ مندرہ خیل کے قریب واقع جنگل میں موجودگی کی اطلاع ملی تو ڈی ایس پی ہدایت اللہ شاہ اور ایس ایچ او تھانہ لکی انسپکٹر فاضل خان کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے فائرنگ شروع کردی اور اس کی آڑ لے کر فرار ہونے کی تاہم پولیس جوابی فائرنگ کے بعد ملزم عطاء اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد کر لی۔ آپریشن کی نگرانی ڈی پی او عبدالحئی خود کر رہے تھے اور اپریشن مکمل ہونے کے بعد ڈی پی او نے اہل علاقہ کا پولیس کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع دیہی علاقہ زنگی خیل کے عوام نے پولیس کے حق میں نعرے لگائے اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 802242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش