0
Sunday 30 Jun 2019 10:50

ایبٹ آباد، مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد، مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے تفریحی مقام ایبٹ آباد میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ یونین کونسل بوئی میں پیش آیا، جہاں مسافروں سے بھری جیپ تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کا شکار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 802261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش