QR CodeQR Code

ایبٹ آباد، مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

30 Jun 2019 10:50

حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ہے۔ حادثے کا شکار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے تفریحی مقام ایبٹ آباد میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ یونین کونسل بوئی میں پیش آیا، جہاں مسافروں سے بھری جیپ تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کا شکار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 802261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802261/ایبٹ-آباد-مسافر-جیپ-گہری-کھائی-میں-گرنے-سے-5-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org