0
Monday 1 Jul 2019 10:03

اپوزیشن اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہی ہے جیسے پانی کے بغیر مچھلی، فردوس عاشق

اپوزیشن اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہی ہے جیسے پانی کے بغیر مچھلی، فردوس عاشق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن جماعتوں کو پانی کے بغیر تڑپنے والی مچھلی سے تشبیہ دے دی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ 10 ماہ اقتدار کے بغیر نہیں گزار سکتے؟ اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر۔  اپنے دور میں میں آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے آج کس منہ سے مڈٹرم انتخابات کی بات کر رہے ہیں؟ یہ لوگ 10 ماہ اقتدار کے بغیر نہیں گزار سکتے؟ اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر۔ اب انہیں چار سال ایسے ہی تڑپنا ہو گا۔ اپنے دور میں میں آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے آج کس منہ سے مڈ ٹرم انتخابات کی بات کر رہے ہیں؟یہ لوگ 10 ماہ اقتدار کے بغیر نہیں گزار سکتے؟ اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر۔ اب انہیں چار سال ایسے ہی تڑپنا ہوگا۔ اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی اب عادت ڈالنا ہوگی۔ فرودس عاشق اعوان نے اتوار کی صبح کیے گئے دو ٹویٹس میں حزب اختلاف کی جماعتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اپنے دور میں آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے آج کس منہ سے وسط مدتی انتخابات کی بات کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا تھا کہ معیشت کو لگی بیماری کا علاج ایوان میں تبدیلی نہیں بلکہ نئے انتخابات ہیں۔ شہباز شریف کے وسط مدتی انتخابات کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا کہ اسے سنجیدگی سے لینا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب مخالف کا ایجنڈا انتشار اور فساد سے زیادہ کچھ نہیں اور پاکستانی قوم اس بات سے آگاہ ہے۔ نعیم الحق نے کہا کہ مجرموں کے حربوں سے مرعوب ہوں گے، مک مکا کریں گے نہ ہی احتساب کے عمل میں کوئی نرمی برتی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 802262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش