QR CodeQR Code

آغا علی رضوی آئندہ 3 سال کیلئے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل منتخب

30 Jun 2019 16:38

سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے باقاعدہ پولنگ ہوئی، جس میں تمام اضلاع سے پارٹی کے ایک ایک ذمہ دار نے حصہ لیا اور اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس کے دوران سیکرٹری جنرل کے انتخاب کا اعلان کیا۔


اسلام ٹائمز۔ نامور عالم دین سید علی رضوی آئندہ تین سال کیلئے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ سید علی رضوی اس سے پہلے بھی سیکرٹری جنرل کے عہدے پر کام کر رہے تھے، انہیں ان کی شاندار کارکردگی کی بنا پر دوبارہ تین سال کیلئے سیکرٹری جنرل منتخب کر دیا گیا۔ سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے باقاعدہ پولنگ ہوئی، جس میں تمام اضلاع سے پارٹی کے ایک ایک ذمہ دار نے حصہ لیا اور اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس کے دوران سیکرٹری جنرل کے انتخاب کا اعلان کیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سید علی رضوی اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی ہیں، انہوں نے پچھلے تین سال کے دوران جماعت کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ اتحاد امت کیلئے بھی بڑے کام کئے ہیں، انہیں ان کی کارکردگی پر مزید تین سال کیلئے جماعت کا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے۔ امید ہے کہ آغا علی رضوی پہلے سے زیادہ موثر طریقے سے جماعت کی ترقی کیلئے کام کریں گے، تمام مسالک کے علمائے کرام اور عوام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے موثر طریقے سے عوامی حقوق کی جنگ لڑیں گے۔


خبر کا کوڈ: 802330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802330/ا-غا-علی-رضوی-آئندہ-3-سال-کیلئے-ایم-ڈبلیو-گلگت-بلتستان-کے-سیکرٹری-جنرل-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org