QR CodeQR Code

نہتے عوام کیخلاف صدام کیلئے مغربی ممالک کی بھرپور حمایت اور کیمیائی ہتھیار کبھی نہیں بھولیں گے، جواد ظریف

30 Jun 2019 16:48

ایران کے وزیر خارجہ نے ایرانی شہر "سردشت" پر سابقہ عراق آمر صدام حسین کی طرف سے کئے گئے کیمیائی حملوں کی سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ یہ مغربی ممالک ہی تھے، جنہوں نے اسوقت صدام حسین کو نہتے ایرانی عوام کو نشانہ بنانے کیلئے کیمیائی ہتھیار فراہم کئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عراقی سرحد کے قریب واقع ایرانی شہر "سردشت" کے بیگناہ عوام پر سابقہ عراقی آمر صدام حسین کی طرف سے کئے گئے خوفناک کیمیائی حملوں کی سالگرہ کے موقع پر اپنے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ہم 28 جون کے دن سابقہ عراقی آمر صدام حسین کی طرف سے "سردشت" کے رہائشی بیگناہ ایرانی عوام پر مہیب کیمیائی حملوں کی یاد دہانی کرواتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اس بات کو ہم کبھی نہیں بھولیں گے کہ یہ مغربی ممالک ہی تھے، جنہوں نے اس وقت نہتے ایرانی عوام کے خلاف عراقی آمر صدام حسین کے ہر قسم کے جارحانہ اقدام کی نہ صرف کھلی حمایت کی بلکہ نہتے ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے کے لئے اسے کیمیائی ہتھیار بھی فراہم کئے تھے، جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صدام حسین کی طرف سے ایرانی عوام پر کئے گئے کسی کیمیائی حملے کی مذمت نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تب بھی اپنی قوم کا دفاع کیا تھا اور اب بھی اپنی قوم کے دفاع میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔


خبر کا کوڈ: 802332

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802332/نہتے-عوام-کیخلاف-صدام-کیلئے-مغربی-ممالک-کی-بھرپور-حمایت-اور-کیمیائی-ہتھیار-کبھی-نہیں-بھولیں-گے-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org