0
Sunday 30 Jun 2019 20:01

مراد علی شاہ نے گھوٹکی ضمنی انتخاب میں اثرانداز ہوکر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے، حلیم عادل شیخ

مراد علی شاہ نے گھوٹکی ضمنی انتخاب میں اثرانداز ہوکر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز مراد علی شاہ چند وزراء کے ہمراہ گھوٹکی الیکشن میں مدد لینے کے لئے جام سیف اللہ دھاریجو کے پاس ان کی رہائش گاہ  کراچی میں گئے تھے، جام سیف اللہ دھاریجو پچھلے الیکشن 2018ء میں گھوٹکی سے جے یو آئی کے ایم این اے کے امیدوار تھے، وزیراعلیٰ سندھ نے جام سیف اللہ دھاریجو کی الیکشن میں حمایت لینے گئے تھے، گھوٹکی میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن مہم چل رہی ہے، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت کوئی بھی حکومتی لوگ الیکشن مہم کا حصہ نہیں بن سکتا، الیکشن کمیشن کے ظابطہ اخلاق کے تحت  کسی بھی انداز میں حکومت لوگ الیکشن میں اثر انداز نہں ہوسکتے پھر بھی وزیراعلیٰ سندھ نے ایسا کرکے ضابطہ اخلاف کی کھلے عام خلاف ورزی کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی ٹیم نے جام سیف اللہ دھاریجو کے پاس جاکر الیکشن کمیشن کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان فاتحہ خوانی کے لئے گئے تھے جبکہ وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم جام سیف اللہ دھاریجو کے پاس الیکشن میں مدد اور پارٹی میں شمولیت کرانے کے لئے گئے تھے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ و دیگر وزراء کے خلاف الیکشن کمیشن میں جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری کی پیپلز پارٹی نے سندھ کو ایڈز زدہ بنا کر تباہ کردیا ہے، اگر خدانخواستہ پورا ملک بلاول کو حکمرانی کے لئے دیا گیا تو پورا ملک ایڈز زدہ بنا دیں گے، سندھ کی عوام پر پیپلز پارٹی کی حکومت ایک عذاب بن کر نازل ہوئی ہے، ہمیں پیپلز پارٹی کا تجربہ نہیں چاہیئے، ملک عمران خان بہتر انداز میں چلا رہے ہیں، پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی آنے والے لٹیرے سیاستدان ملک کی عوام کے لئے کچھ نہیں کرسکتے، کرپٹ حکمرانوں کا احتساب جاری رہے گا کسی کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 802354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش