QR CodeQR Code

ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کوریا کے غیر فوجی زون میں انٹری

30 Jun 2019 21:09

دونوں ممالک کے رہنماء سیول کی سرحد پر آئے اور دونوں ممالک کے درمیان کھینچی گئی لکیر پر کھڑے ہوکر تصاویریں بنوائیں جہاں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ جی 20 اجلاس کے بعد سیول جانے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا کے چیئرمین یہ دیکھتے ہیں تو میں چاہوں گا کہ میں ان سے سرحد پر ملاقات کروں اور مصافحہ کرکے ہیلو کہوں۔ بعد ازاں امریکی صدر نے کوریائی ممالک کے درمیان غیر فوجی سرحد پر کھڑے ہوکر کم جونگ ان سے مصافحہ کیا اور پیدل چل کر شمالی کوریا کی سرحد پر قدم رکھا۔ دونوں رہنماء واپس سیول کی سرحد پر آئے اور دونوں ممالک کے درمیان کھینچی گئی لکیر پر کھڑے ہوکر تصاویریں بنوائیں جہاں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان بھی موجود تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 802366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802366/ڈونلڈ-ٹرمپ-کی-شمالی-کوریا-کے-غیر-فوجی-زون-میں-انٹری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org