0
Tuesday 2 Jul 2019 14:16

پاراچنار، 100 قبائلی عمائدین کیجانب سے عنایت علی طوری پی کے 109 سے امیدوار نامزد

پاراچنار، 100 قبائلی عمائدین کیجانب سے عنایت علی طوری پی کے 109 سے امیدوار نامزد
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار ضلع کرم کے 100 قبائلی عمائدین کے جرگہ نے 7 امیدواروں میں سے عنایت علی طوری کو پی کے 109 سے الیکشن کیلئے نامزد کر دیا، فیصلے کے بعد 6 امیدوار عنایت علی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ عنایت علی طوری نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ ضلع کرم کے پی کے 109 سے قبائلی عمائدین کے 100 رکنی جرگہ نے 7 امیدواروں میں سے ایک امیدوار میدان میں لانے کے لئے رائے شماری کی، جس میں 82 عمائدین میں سے 70 نے عنایت حسین کے حق میں ووٹ دیا، جس کے بعد باقی امیدوار عنایت علی طوری کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ آزاد امیدوار عنایت علی طوری نے ملانہ زیارت سے اپنی مہم کا آغاز کر دیا۔

اس موقع پر عنایت طوری کا کہنا تھا کہ طوری بنگش قبائل نے ان پر جو اعتماد کیا ہے، ان شاء اللہ وہ عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔ کامیاب ہوکر علاقے کے اجتماعی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ اس موقع پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنما حاجی حامد حسین، کیپٹن (ر) حاجی یوسف حسین، جلال حسین، حاجی ضامن علی، محمد علی شاہ اور دیگر قبائلی عمائدین نے عنایت علی طوری کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ ووٹ دینے کے ساتھ ساتھ باقاعدہ طور پر ان کیلئے انتخابی کمپین بھی چلائیں گے۔ انتخابی جلسے کے بعد عنایت علی طوری ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ گاڑیوں کے جلوس میں فاتحہ خوانی کیلئے علامہ محمد نواز عرفانی کے مزار پر حاضر ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 802367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش