0
Sunday 30 Jun 2019 21:29

پاکستان کا افغانستان کیساتھ میچ کے بعد پیش آنے والے واقعات پر اظہار تشویش

پاکستان کا افغانستان کیساتھ میچ کے بعد پیش آنے والے واقعات پر اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان میچ میں پاکستان مخالف بینرز لہرانے اور گرین شرٹس کے کھلاڑیوں پر دھاوا بولنے پر پاکستان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعات میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لانے پر زور دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی کپ میں پاکستان کے افغانستان کے ساتھ میچ کے بعد پیش آنے والے واقعات، پاکستان مخالف بینرز لہرانے اور کچھ تماشاہیوں کے کھلاڑیوں پر دھاوا بولنے پر گہری تشویش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مخالفانہ پراپیگنڈا کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کو استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، یہ معاملہ سفارتی سطح پر اٹھایا گیا ہے اور ہمیں قانون نافذ کرنے والی اتھارٹیز سے واقعہ کی جامع تحقیقات کی توقع ہے۔ ترجمان نے زور دیا کہ واقعات میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ پاکستان سے سنسنی خیر مقابلے کے بعد شکست پر افغان شائقین آپے سے باہر ہو گئے اور بعض مشتعل شائقین نے پاکستانی کھلاڑیوں پر حملے کی کوشش بھی کی جب کہ گرین شرٹس کی سپورٹ پر اسٹیڈیم اور اطراف کی سڑکوں پر دھاوا بھی بولا جس سے کچھ پاکستانی سپورٹرز زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 802370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش