0
Sunday 30 Jun 2019 22:26

سندھ میں نئے اساتذہ کی بھرتی کا مرحلہ ایک ہفتے میں مکمل کرنیکا حکم

سندھ میں نئے اساتذہ کی بھرتی کا مرحلہ ایک ہفتے میں مکمل کرنیکا حکم
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواران کا انتظار ختم ہوگیا، صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے ایک ہفتے میں اساتذہ کی بھرتی سے متعلق آفر آرڈر جاری کرنے کا حکم دے دیا، محکمے کے تمام ڈائریکٹرز و ڈسٹرکٹ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کہا کہ نئے اساتذہ کی بھرتیوں میں دیر کیوں ہوئی ہے، بھرتیوں کا مرحلہ ایک ہفتے میں مکمل کرلیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے مطابق جے ای ایس ٹی اور ای سی ٹی اساتذہ کی ڈگریاں تصدیق کیلئے یونیورسٹیز کو بھیجی گئیں ہیں، جو ابھی تک واپس نہیں آئیں،جس پر وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ یونیورسٹیز سے تصدیق کا عمل مکمل ہونے میں بہت دیر ہوجائیگی، ان کا انتظار نہ کریں، یونیورسٹیز سے تصدیق کا عمل مکمل ہونے تک امیدواران کو مشروط آفر آرڈر جاری کردیں۔ آفر آرڈر میں تمام تعلیمی اسناد و ڈومیسائل کی مکمل تصدیق کی مشروط شق شامل کرلیں، اگر کسی کی ڈگری یا ڈومیسائل کی تصدیق نہ ہوئی، تو اس کا آفر آرڈر کینسل سمجھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام امیدواران کو پہلے سے طے شدہ یوسی و تعلقہ کے اسکولز میں ہی مقرر کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 802372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش