QR CodeQR Code

حکمرانوں کا بس چلے تو سانس لینے پر بھی ٹیکس عائد کر دیں، مشیر اطلاعات سندھ

30 Jun 2019 22:32

مہنگائی کی بدترین صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سیاسی بصیرت سے عاری حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، جب بجلی اور گیس کے نرخ آسمان سے باتیں کریں تو خاک ترقی ہو سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مہنگائی کی بدترین صورتحال پر مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کا بس چلے تو سانس لینے پر بھی ٹیکس عائد کر دیں، گیس کے نرخوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم ہے، سیاسی بصیرت سے عاری حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، جب بجلی اور گیس کے نرخ آسمان سے باتیں کریں تو خاک ترقی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت نے صنعتی ترقی کے راستے مسدود کر دیئے ہیں، ان پریشان کن حالات میں بیرونی سرمایہ کاری خطرات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ وزیراعظم کی پوری ٹیم نے نااہلی میں ڈاکٹریٹ کر رکھی ہے، بےحس حکمران عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے اشاروں کا گراف خطرہ کے لیول پر آ پہنچا ہے، عوام ان حکمرانوں کو صبح شام بددعائیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے، حکمرانوں کا دہرا معیار ان کی منافقت کی سیاست کا عکس ہے۔


خبر کا کوڈ: 802373

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802373/حکمرانوں-کا-بس-چلے-سانس-لینے-پر-بھی-ٹیکس-عائد-کر-دیں-مشیر-اطلاعات-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org