QR CodeQR Code

نیا پاکستان بنانے والوں نے پرانے لٹیروں کا بھی ریکارڈ توڑ دیا، ثروت اعجاز قادری

30 Jun 2019 22:55

تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ناکام ترین بجٹ پیش کیا ہے، لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لینے کا محض نعرہ لگایا، غریب عوام کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ناکام ترین بجٹ پیش کیا ہے، لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لینے کا محض نعرہ لگایا، غریب عوام کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے، حکمرانوں کے بس میں ہو تو عوام پر سانس لینے پر بھی پابندی عائد کر دیں، تحریک انصاف عام انتخابات سے قبل عوام سے کئے وعدوں سے مکر گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر منعقدہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں عوام پر خودکش دھماکہ ثابت ہو رہی ہیں، نیا پاکستان بنانے والوں نے پرانے لٹیروں کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے، غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کی بے روزگاری ختم نہ کی گئی، تو ملک میں خانہ جنگی اور بدامنی کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے ظالمانہ بجٹ کو واپس لے۔


خبر کا کوڈ: 802379

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802379/نیا-پاکستان-بنانے-والوں-نے-پرانے-لٹیروں-کا-بھی-ریکارڈ-توڑ-دیا-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org