QR CodeQR Code

شامی صوبے "قنیطرہ" میں دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کروائے گئے علاقے سے سینکڑوں امریکی ساختہ مائنز ملنے کا انکشاف

1 Jul 2019 01:29

شامی فوج نے شامی صوبے "قنیطرہ" میں دہشتگردوں سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں امریکی ساختہ بارودی سرنگیں ملنے کا انکشاف کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شام کی افواج نے شامی صوبے قنیطرہ میں بین الاقوامی دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کروائے گئے علاقے سے سینکڑوں کی تعداد میں امریکی ساختہ بارودی سرنگوں کے ملنے کی خبر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شامی دارالحکومت "دمشق" کے جنوب مغرب کی طرف 55 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک وسیع علاقے سے امریکی ساختہ بارودی سرنگیں ملنے کی خبر ملی ہے، جنہیں زمین سے نکال کر ڈسپوز کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ روز مقامی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ شامی صوبے قنیطرہ میں دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کروائے گئے علاقے کے اردگرد سے بڑی تعداد میں زمین میں چھپی امریکی ساختہ مائینز کا انکشاف ہوا تھا، جنہیں شامی فوج نے اب زمین سے نکال کر ڈسپوز کر دیا ہے۔

ادھر "مقبوضہ گولان" اور اسرائیل کی سرحد کے ساتھ ساتھ کے شامی علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کر دینے کے بعد سرچ آپریشنز میں ملنے والے اسلحے کے ذخائر میں بڑی تعداد امریکی و اسرائیلی اسلحے پر مشتمل تھی۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کے گوداموں سے ملنے والے امریکی و اسرائیلی اسلحے میں مختلف قسم کے ٹینک شکن میزائل، مارٹر گولے، بندوقیں اور دوسرا آٹومیٹک اسلحہ شامل ہے، جو اسرائیل اور امریکہ میں تیار ہو کر سیدھا دہشتگردوں کے ہاتھوں تک پہنچا تھا۔ شامی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار "پرنسالاتینا" کی طرف سے دی گئی تحریری رپورٹ کے مطابق یہ مائینز ایسے علاقوں کی سکریننگ میں ملی ہیں، جو جنگ کے زیادہ تر عرصے میں دہشتگردوں کے کنٹرول میں ہی رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 802396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802396/شامی-صوبے-قنیطرہ-میں-دہشتگردوں-کے-قبضے-سے-آزاد-کروائے-گئے-علاقے-سینکڑوں-امریکی-ساختہ-مائنز-ملنے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org