0
Monday 1 Jul 2019 15:34

مذاکرات سے تشدد ختم ہوگا، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

مذاکرات سے تشدد ختم ہوگا، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ مذاکرات ہے اور امید ہے کہ بھارتی حکومت جلد اس سلسلے میں پہل کرے گی۔ ایک سماجی پروگرام کے حاشیے کے دوران ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں الگ الگ رائے رکھنے والوں کے ساتھ فوری طور پر مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جانا چاہیئے اور ساتھ ہی پاکستان کے ساتھ بھی تاکہ ریاست میں امن قائم کیا جاسکے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مذاکرات کے مستفید کنندگان ریاست جموں و کشمیر کے عوام ہوں گے جو کشیدگی سے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارت و پاک کے درمیان مذاکرات سے سرحدی کشیدگی ختم ہوگی اور کشمیر میں تشدد کی لہر بھی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات جموں و کشمیر سے جڑے اندرونی اور بیرونی مسائل حل کرنے کے مقصد سے ہونے چاہیئے اور جو مسائل فطرتاً سیاسی کردار کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی سے دونوں ممالک نے کچھ حاصل نہیں کیا اور اس سے ریاست جموں و کشمیر کی بھی تباہی ہوئی۔ اس موقعہ پر پارٹی کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 802409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش