QR CodeQR Code

دفعہ 370 اور 35 اے میں سردار پٹیل اور شاما مکھرجی کا اہم رول ہے، شیخ مصطفٰی کمال

1 Jul 2019 15:35

نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال نے کہا کہ بی جے پی کے یہ لیڈران تاریخ سے بالکل نابلد ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال بھارتی وزیرداخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے رام مادھو کے بیانات کو صداقت سے بعید اور تاریخ کو مسخ کرنے کی ناپاک کوشش قرار دیا۔ نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال نے کہا کہ بی جے پی کے یہ لیڈران تاریخ سے بالکل نابلد ہیں۔ انہوں نے کہا 35 اے اور دفعہ 370 مہاراجہ ہری سنگھ کی دستاویزی الحاق کی بنیاد ہے اور یہی کشمیر اور بھارت کے درمیان تعلقات اور رشتوں کی بنیاد بھی ہے۔ ان دفعات کو نہرو نے ہی نہیں بلکہ ہندوستان کے سب سے بڑے جمہوری ایوان لوک سبھا اور راجیہ سبھا نے منظور کر کے بھارتی آئین میں درج کیا اور یہ دفعات پارلیمنٹ میں اسی وقت پاس کئے گئے جب بھارت کے قدآور شخصیت اور اس وقت کے وزیر داخلہ آنجہانی سردار پٹیل جی اور آر ایس ایس کے لیڈر اور وقت کے انڈسٹرس اور کامرس منسٹر شری راما پرشاد مکھرجی تھے اور انہوں نے بھی ان دفعات کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج امت شاہ اور رام مادھو ان تاریخی حقائق کو پارلیمنٹ میں بیان کرنے سے کیوں کترا رہے ہیں۔ اصل میں ان فرقہ پرست ذہن والے عناصروں کو کشمیری عوام کے ساتھ تعصب کی بنیاد پر نفرت اور خاص کر ریاست جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ہے، ان کے آنکھوں میں کانٹا ہے۔ ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال نے کہا دنیا کی کوئی طاقت ان دفعات کو ختم کرنے کی جسارت نہیں رکھتا اور امت شاہ اور رام مادھو کو جان لینا چاہیئے کہ ریاست جموں و کشمیر کو اپنی انفرادیت وحدت اور تہذیب و تمدن اور الگ آئین ہے اور جس کی روح سے یہ بھارت میں ضم نہیں ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 802413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802413/دفعہ-370-اور-35-اے-میں-سردار-پٹیل-شاما-مکھرجی-کا-اہم-رول-ہے-شیخ-مصطف-ی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org