0
Monday 1 Jul 2019 10:02

سیاسی بینر کو لہرانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو

سیاسی بینر کو لہرانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو
اسلام ٹائمز۔ افغان تماشائیوں کی شرانگیزی کے بعد آئی سی سی نے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کہتے ہیں کہ آئندہ اس قسم کے واقعات سے بچنے کی پوری کوشش کریں گے، کسی بھی قسم کے سیاسی بینر کو لہرانے کی بھی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کہتے ہیں کہ گورننگ باڈی مختلف اتھارٹیز کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ اس قسم کے واقعات پھر رونما نہ ہوں، ہم مختلف سکیورٹی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ انتظامات کو مزید بہتر بنایا جا سکے، انفرادی طور پر اسٹیڈیم میں موجود ہر شخص پر نظر رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن ہماری سکیورٹی ٹیم ایسے افراد پر نظر رکھے گی جوکہ سیاسی سلوگن یا بینرز استعمال کررہے ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران نہ صرف افغان تماش بینوں نے پاکستان مخالف نعرے لگائے اور سلوگن کی تشہیر کی بلکہ ہوائی جہازوں کے ذریعے فضا میں پاکستان کو بلوچستان سے علیحدہ کرنے پہ مشتمل مذموم نعروں کی بھی تشہیر کی گئی۔ جسے سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ پاکستانی بلاگرز نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انگلستان کے ساتھ اس معاملے کو سفارتی سطح پہ اٹھائے کہ اس کی فضا میں میچ کے دوران متنازعہ عبارات پہ مبنی بینرز لیکر طیارے کیسے پرواز کرتے رہے اور اس سلسلے میں سکیورٹی نے کوئی اقدامات کیوں نہیں کیئے۔ 
خبر کا کوڈ : 802426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش