0
Monday 1 Jul 2019 10:58

وزارت قانون نے مشتاق سکھیرا کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیدیا

وزارت قانون نے مشتاق سکھیرا کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ وزارت قانون و انصاف نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی تقرری کو ہی غیر قانونی قرار دیا ہے۔ وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی کیس میں وزارت قانون و انصاف نے 6 صفحات پر مشتمل جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا ہے، ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں وزارت قانون و انصاف نے مشتاق سکھیرا کی تقرری کو ہی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محتسب کی تقرری صرف صدر کا اختیار ہے وزیراعظم کی سفارش کی ضرورت نہیں، صدر نے اپنی مرضی سے جو تقرری کرنا تھی، وہ وزیراعظم کی سفارش پر کی گئی۔ وزارت قانون وانصاف کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ مشتاق سکھیرا کی تقرری قانون کے مطابق نہیں، سپریم جوڈیشل کونسل کے ذریعے ہٹانا ضروری نہیں، تقرری قانون کے مطابق نہ ہونے پر شوکاز جاری کرنا بھی ضروری نہیں، جب کہ 30 اگست 2017ء کو صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر تقرر کیا۔ وزارت قانون وانصاف نے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ آرڈیننس 2000ء کی شق 3 (1) کے مطابق صدر پاکستان کو تقرری کا اختیار ہے، 2000 کے آرڈیننس اور محتسب ایکٹ 2013ء میں تقرری کے لیے وزیراعظم کی سفارش کا ذکر نہیں، جسٹس سجاد علی شاہ کو سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے بغیر ہٹایا گیا جب کہ سپریم کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تقرری غیرقانونی ثابت ہونے پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے بغیر ہٹایا لہذا 2013ء ایکٹ کی شق 5 کے مطابق محتسب کو سپریم جوڈیشل کونسل کے زریعے ہٹایا جا سکتا ہے، سپریم جوڈیشل کونسل کے زریعے ہٹانے کے قانون پر اسی وقت عمل ہو گا جب تقرری قانون کے مطابق ہو۔
خبر کا کوڈ : 802428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش