0
Monday 1 Jul 2019 12:58

چارسدہ میں دکان کے تنازع پر رشتہ داروں کے ہاتھوں 2 سگے بھائی قتل

چارسدہ میں دکان کے تنازع پر رشتہ داروں کے ہاتھوں 2 سگے بھائی قتل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں جرگہ کے دوران فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق اور 2 رشتہ دار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے فاروق اعظم چوک میں ایک دکان ہے جس پر ماموں زاد اور پھوپھی زاد بھائیوں میں تنازع چل رہا تھا۔ پیر کو اس تنازع کے حل کیلئے جرگہ بیٹھا کہ ماموں زاد بھائیوں نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی۔ واقعہ میں الیاس اور اقبال نامی دو بھائی موقع پر جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ فائرنگ کے بعد ماموں زاد بھائی فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 802472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش