0
Monday 1 Jul 2019 14:21

نیب راولپنڈی نے آصف علی زرداری کو پارک لین کیس میں بھی گرفتار کرلیا

نیب راولپنڈی نے آصف علی زرداری کو پارک لین کیس میں بھی گرفتار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی پارک لین کیس میں گرفتاری آج ہی  ڈالی گئی ہے۔ آصف زرداری نے پارک لین کیس اور توشہ خانہ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست واپس لے لی تھی۔ آصف زرداری بنکنگ کورٹ کراچی سے احتساب عدالت اسلام آباد میں  منتقل ہونے والے کیس میں پہلے بھی گرفتار تھے،  سابق صدر آصف زرداری اس وقت نیب راولپنڈی کی تحویل میں ہی ہیں۔ آصف زرداری پر پارک لین کمپنی اور اس کے ذریعے اسلام آباد میں 2 ہزار 460 کنال اراضی خریدنے الزام ہے، جبکہ اس کیس میں بلاول بھٹو زردای بھی ملزم ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں خریدی گئی تقریباً ڈھائی ہزار کنال زمین کی اصل مالیت دو ارب روپے ہے لیکن اسے صرف 62 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔ یاد رہے سابق صدر آصف علی زرداری نے 26 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر روسٹرم پر آکر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں  واپس لے لی تھیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب کو درخواست کے مسترد ہونے یا واپس لئے جانے پر اعتراض نہیں ہے۔ آصف زرداری نے روسٹرم پر کھڑے ہوکر کہا عدالت انہیں بولنے کی اجازت دے۔ عدالت کی طرف سے اجازت ملنے پر سابق صدر نے کہا کہ انکے وکلا بہت قابل ہیں، استغاثہ کہتا ہے میں نے کمپنی بنائی، کمپنی بنانے سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا، میرے قرضہ لینے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ میرے خلاف کیسز جعلی بنائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ وہ یہاں کیوں کھڑے ہیں۔ انہیں پہلے بھی آٹھ سال بعد رہا کیا گیا، بی ایم ڈبلیو کا مشہور کیس انکےخلاف ہوا تھا۔ سابق صدر نے کہا کہ وہ  اونچ نیچ پہلے بھی دیکھ چکے ہیں۔ انہیں اللہ نے پھر بھی طاقت دی، وہ کیس واپس لیتے ہیں کیونکہ وہ کسی شرمندہ نہیں کرنا چاہتے۔
خبر کا کوڈ : 802499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش