0
Monday 1 Jul 2019 18:10

رہنما نون لیگ رانا ثنااللہ گرفتار، اے این ایف نے تصدیق کردی

رہنما نون لیگ رانا ثنااللہ گرفتار، اے این ایف نے تصدیق کردی
اسلام ٹائمز۔  اے این ایف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی حکام نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے رانا ثنااللہ کو تحویل میں لے لیا اور ان سے پوچھ کچھ کی جاری ہے تاہم اس حوالے سے کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں کہ انہیں کس کیس میں تحویل میں لیا گیا ہے۔ این اے ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہیں تاہم وجوہات کچھ دیر میں بتائیں گے۔ حکام کے مطابق رانا ثنااللہ کو اے این ایف لاہور نے گرفتار کیا اور اس حوالے سے اے این ایف لاہور سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں، انہیں کس کیس میں گرفتار کیا گیا یہ کچھ دیر بعد بتائیں گے۔ 
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے رانا ثنااللہ کی گرفتاری کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ذیادہ مضحکہ خیز بات کیا ہو سکتی ہے کہ اے این ایف رانا ثنااللہ کو گرفتار کرے، اے این ایف کا رانا ثنااللہ سے کیا لینا دینا ہے؟، انہیں دلیرانہ موقف کی وجہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے پیچھے عمران خان ہے، جعلی اعظم چھوٹے ذہن کا مالک ہے۔
خبر کا کوڈ : 802529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش