QR CodeQR Code

رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے پیچھے عمران خان ہے، مریم نواز

1 Jul 2019 18:43

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے گرفتاری کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ذیادہ مضحکہ خیز بات کیا ہو سکتی ہے کہ اے این ایف رانا ثنااللہ کو گرفتار کرے، اے این ایف کا رانا ثنااللہ سے کیا لینا دینا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزداری اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے پیچھے عمران خان ہے، جعلی اعظم چھوٹے ذہن کا مالک ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے رانا ثنااللہ کی گرفتاری کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ذیادہ مضحکہ خیز بات کیا ہو سکتی ہے کہ اے این ایف رانا ثنااللہ کو گرفتار کرے، اے این ایف کا رانا ثنااللہ سے کیا لینا دینا ہے،  انہیں دلیرانہ موقف کی وجہ سے گرفتارکیا گیا جب کہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے پیچھے عمران خان ہے، جعلی اعظم چھوٹے ذہن کا مالک ہے۔


خبر کا کوڈ: 802531

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802531/رانا-ثنااللہ-کی-گرفتاری-کے-پیچھے-عمران-خان-ہے-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org