0
Monday 1 Jul 2019 20:27

سکردو روڈ کی بندش، بلتستان میں پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہو گئی

سکردو روڈ کی بندش، بلتستان میں پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ سکردو روڈ کی بندش کے باعث بلتستان میں پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قلت سنگین ہو گئی، پٹرول پمپوں پر قطاریں لگ گئیں، جس کی وجہ سے عام لوگوں کے علاوہ سیاح بھی پریشان ہو گئے ہیں۔ بلتستان کے چاروں اضلاع کے پٹرول پمپوں کو انتظامیہ نے خود تالے لگوا کر سپلائی پر پابندی لگا دی ہے جس سے صورت حال مذید پیچیدہ ہو گئی ہے، روڈ کی بندش سے جہاں سکردو اور دیگر اضلاع میں لوگ مشکلات سے دوچار ہیں وہیں سکردو روڈ پر سنکڑوں لوگ پچھلے کئی دنوں سے پھنسے ہوئے ہیں جس سے انہیں بے پناہ مسائل پیش آ رہے ہیں۔ پٹرول پمپوں پر لمبی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کے حصول کیلئے شہری خوار ہو رہے ہیں مگر صورت حال کو کنٹرول کرنے میں انتظامیہ ناکام دکھائی دیتی ہے۔ دوسری جانب ایف ڈبلیو او زرائع کا کہنا ہے کہ سکردو روڈ پر تعمیراتی کام کی وجہ سے ٹریفک معطل رہی تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 802544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش