0
Monday 1 Jul 2019 21:03

پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف ریفرنس دائر

پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف ریفرنس دائر
السام ٹائمز۔ نیب نے پیپلز پارٹی کی خاتون سینیٹر روبینہ خالد کے‌خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف کرپشن ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کیا۔ نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں‌ کہا گیا ہے کہ ملزمان کی وجہ سے 30.13 ملین روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہے، ملزمان پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔ نیب کی جانب سے سینیٹر روبینہ خالد کے ہمراہ سابق چیف ایگزیکٹو کاسموس پروڈکشن محمد شفیع، سابق ڈائریکٹر لوک ورثہ ڈاکٹر تابندہ ظفر سمیت دیگر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف ریفرنس نیب کی خاتون تفتیشی افسر افشاں بشارت نے دائر کیا ہے۔ واضح رہے کہ روبینہ خالد کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور وہ پیپلز پارٹی کی سینیٹر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 802549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش