0
Monday 1 Jul 2019 21:43

ملک سنگین معاشی و سیاسی مسائل کا شکار ہے، صاحبزادہ حامد رضا

ملک سنگین معاشی و سیاسی مسائل کا شکار ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عمران خان کے دعوے اونچی دکان پھیکا پکوان ثابت ہوئے، حکومت کا دس ماہی نامہ اعمال سیاہ ہے، ملک سنگین معاشی و سیاسی مسائل کا شکار ہے، حکومت نے روش نہ بدلی تو عبرت ناک انجام نوشتہ دیوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ  آرمی چیف کی تنبیہ اور نصیحت کو سمجھنے کی ضرورت ہے، فواد چودھری کی علماء کیخلاف بدزبانی شرمناک ہے، فواد چودھری مسلسل فساد اور انتشار پھیلا رہا ہے، مہنگائی کا سورج سوا نیزے پر آ گیا ہے۔ کوئی طبقہ حکومت سے مطمئن نہیں۔ سیاسی استحکام کیلئے حکومت کا اپوزیشن کیساتھ جارحانہ رویہ ختم کرنا ضروری ہے، ملک کو اس وقت انتشار نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے رابطہ عوام مہم کی تیاری کیلئے منعقدہ سنی اتحاد کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن قوم کو تقسیم نہ کرے۔ قومی اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی قومی مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔ حکومت غریبوں کو نہیں غربت کو ختم کرے۔ خراب معیشت ملکی سالمیت کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے، حکومت اپنے رویہ میں لچک پیدا کر کے اپوزیشن کیساتھ مزاکرات کا ماحول بنائے۔ سیاسی تصادم ملکی مفاد میں نہیں۔ بڑھتا اور پھیلتا سیاسی انتشار ملک کیلئے زہر قاتل ہے۔
خبر کا کوڈ : 802554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش