0
Monday 1 Jul 2019 21:52

حکمران سکھوں کی خوشنودی کی بجائے اللہ کی خوشنودی کیلئے کام کریں، اشرف جلالی

حکمران سکھوں کی خوشنودی کی بجائے اللہ کی خوشنودی کیلئے کام کریں، اشرف جلالی
اسلام ٹائمز۔ تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا حکمران سکھوں کی خوشنودی کے بجائے اللہ تعالی اسکے رسول ﷺ اور مسلمانون کی خوشنودی کیلئے کام کریں۔ حکمران بتائیں شاہی قلعے میں رنجیت سنگھ کا مجسمہ نصب کرنے کی انہیں کیا مجبوری تھی۔ ایک طرف عظیم مسلم فاتحیں مشاہیر اسلام کے تذکرے نصاب سے نکالے جا رہے ہیں یا انہیں قابضین کہا جا رہا ہے۔ دوسری طرف پورے پنجاب میں مسلمانوں اور شعائر اسلامی کیخلاف ظلم کا بازار گرم کرنے والے رنجیت سنگھ کا مجسمہ نصب کر دیا گیا۔ حکمران قوم کے نو نہالوں کو کس کلچر اور تہذیب و ثقافت کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ حکمران یاد رکھیں ایسے اقدامات سے کبھی بھی انڈیا کے سکھوں کو اپنا ہمنوا نہیں بنا سکتے۔ سخت حالات میں وہ ہمارے نہیں بھارت کا ساتھ دیں گے۔

ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کی جا رہی ہے۔ مسلمانوں کو کھمبوں سے باندھ کر تشدد کیا جا رہا ہے۔ انتہا پسند ہندو آئے روز کسی مسلمان کو پکڑ کر جے شری رام یا جے ہنومان کے نعرے لگوانے کی کوشش کرتے ہیں یہ نعرے نہ لگانے پر تشدد کرتے ہیں بلکہ جان سے مار دیتے ہیں کبھی مسلمانوں کو گائے ذبح کرنے پر یا گائے کا گوشت رکھنے پر قتل کر دیا جاتا ہے اور کبھی ناجائز مقدمات میں ملوث کرکے مسلمانوں کو جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے۔ مودی حکومت کا دوسرا جنم مسلمانوں کیلئے پہلے سے بھی زیادہ نقصان دہ ہے۔ بھارت صرف کشمیر میں ہی ظلم نہیں ڈھا رہا بلکہ پورے بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اس کے باجود حکمران انڈیا سے دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں جو کہ بہت افسوسناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 802555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش