0
Monday 1 Jul 2019 22:20

بالآخر رانا ثناءاللہ قانون اور قدرت کی گرفت میں آگیا، خرم نواز گنڈا پور

بالآخر رانا ثناءاللہ قانون اور قدرت کی گرفت میں آگیا، خرم نواز گنڈا پور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ بالآخر رانا ثناءاللہ قانون اور قدرت کی گرفت میں آگیا، رانا ثنا اللہ سے سانحہ ماڈل ٹائون کے قتل عام کی تفتیش ہونی چاہئے، سابق وزیر قانون منشیات فروش بھی ہے یہ نیا انکشاف ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مجرم رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کو سیاست سے جوڑنے والوں کو شرم آنی چاہئے، ن لیگ کے سینئر عہدیدار رانا ثنا اللہ کے جرائم بارے پریس کانفرنسز کرتے رہے، رانا ثنا کا دفاع کرنیوالے کرتوتوں کے ثبوت آنے پر اپنے منہ چھپائیں گے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ پنجاب پر 10 سال قاتل اور منشیات فروش حکومت کرتے رہے، سو دن چور کا ایک دن سادھ کا ضرور ہوتا ہے اور خدا کی لاٹھی بے آواز ہے، اس کی بارگاہ میں دیر ہے اور اندھیر نہیں اور اب ایسا لگ رہا ہے کہ سانحہ  ماڈل ٹاون کے قاتل اپنے انجام کو پہچنیں گے۔
خبر کا کوڈ : 802557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب