0
Monday 1 Jul 2019 22:40

آئی ایس او کے زیراہتمام دس روزہ مرکزی محبین ورکشاپ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی

آئی ایس او کے زیراہتمام دس روزہ مرکزی محبین ورکشاپ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ محبین کے زیراہتمام دس روزہ انصاران صاحب الزمانؑ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ ورکشاپ میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے 400 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ آخری روز طلبہ سے امتحان لیا گیا اور اختتامی تقریب میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقسیم انعامات کی تقریب میں مرکزی صدر سید قاسم شمسی، اراکین مرکزی کابینہ اور ڈویژنل صدور شریک ہوئے۔ دس روزہ تربیتی پروگرام میں دینی، فکری، تعلیمی اور تنظیمی موضوعات پر لیکچرز منعقد ہوئے۔ واضح رہے کہ ورکشاپ کے شرکاء سے علمائے کرام کے علاوہ سابق مرکزی صدر آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او بشارت حسین قریشی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او سید شوکت شیرازی نے خطاب کیا۔ ورکشاپ کے دوران محفل انس با قرآن، محافل عزاداری اور خاکوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔ ورکشاپ کے آخری روز محبین کو اسلام آباد کی اہم تفریحی گاہوں اور مشہور مقامات کی سیر کروائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 802563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش