0
Monday 1 Jul 2019 23:07

نیب ٹیم کا شرجیل میمن کے گھر اور زمینوں کا دورہ، ملازمین سے معلومات حاصل کیں

نیب ٹیم کا شرجیل میمن کے گھر اور زمینوں کا دورہ، ملازمین سے معلومات حاصل کیں
اسلام ٹائمز۔ نیب کی ٹیم نے حیدرآباد میں ریونیو افسران کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کی رہائش گاہ اور زرعی زمینوں کا دورہ کیا، ٹیم نے ملازمین سے معلومات بھی حاصل کیں۔ نیب کی ٹیم پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی شرجیل میمن کی رہائش گاہ ٹنڈو جام پہنچی، نیب ٹیم نے ریونیو افسران کے ہمراہ شرجیل میمن کی رہائش گاہ سے متصل بنگلے، زرعی زمینوں اور بھینسوں کے باڑوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر نیب حکام نے شرجیل میمن کے ملازمین سے معلومات حاصل کیں، جبکہ ٹنڈو جام کے قریب گوٹھ حسین میر بحر کے قریب بھی زمینوں کا معائنہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 802575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش